بولان سے مزید پانچ افراد کو قابض پاکستانی فورسز نے اغواء کر لیا

 کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بولان میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز کا فوجی أپریشن تسلسل سے جاری، پانچ بلوچ فرزندوں کو قابض پاکستانی فورسز نے اغواء کر لیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے گربوگ تل میں قبضہ گیر فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ مکینوں کے گھروں کو نظرآتش کرتے ہوئے پانچ بلوچ فرزندوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت حاجی امام بخش، مراد، پازو، حاجی زرگ اور خالق داد سے ہوگئی یے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close