لہڑی: بھاگ میں بلوچ سرمچاروں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

سبی (ریپبلکن نیوز) بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع لہڑی کے علاقے بھاگ میں جلال ھان کہور کے قریب اوچ  سے کوئٹہ جانے والی 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا ہے دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے تین کھمبے دھماکوں سے تباہ

خیال رہے کہ بلوچستان میں گیس پائپ لائنوں پر گزشتہ کئی سالوں سے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے حملے جاری ہیں جس کی وجہ پاکستان کی معیشت کو سالانہ کربوں روپوں کے نقصانات کا سامنا ہے۔ ڈیرہ  بگٹی سے 1952 کو گیس دریافت کیا گیا جس سے پورا پنجاب اور دیگر صوبے گزشتہ کئی دہائیوں سے مستفید ہورہے ہیں لیکن ڈیرہ بگٹی جہاں سے گیس دریافت ہوا کے باشندے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close