بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبضہ گیر پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو ہلاک کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے چار قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ اپنے بیان میں قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز تمپ میں پاکستانی آرمی کے قافلے پر ملک آباد اور کونشقلات کے درمیان اس وقت راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جب وہ کونشقلات میں فوجی آپریشن کے بعد نزرآباد کی طرف واپس لوٹ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے میں قبضہ گیر فورسز کے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اور قابض فورسز کی دو گاڑیاں حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں۔ بی آر اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کاروائی میں انہیں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی مدد بھی حاصل رہی۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری ہیں گے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close