چین: سابق نائب اسپورٹس وزیر کو 10سال جیل کی سزا

بیجنگ (ریپبلکن نیوز) چین کی مرکزی عدالت نے سابق نائب اسپورٹس وزیر کو کرپشن پر 10 برس جیل کی سزا سنا دی۔ ڑیاؤ تیان رشوت کے الزامات عائد ہونے سے قبل ساڑھے 10 برس تک چین کی اولمپک کمیٹی کا بھی حصہ رہے ہیں، ان کے پاس جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کھیل کا عہدہ تھا جو نائب وزیر کے مساوی شمار ہوتا ہے، کرپشن الزامات پر ان کے خلاف گذشتہ برس سے تحقیقات جاری تھیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان پر 1997 سے 2014 کے دوران 1.15 ملین ڈالر رشوت لینے کا جرم ثابت ہو گیا ہے، عدالت نے ویب سائٹ پر مختصر فیصلے میں انھیں سزا سنا دی، انھوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close