بی آر اے نے 132کے وی کے تین کھمبوں کو دھماکے سے تباہ کردیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ،ترجمان سر باز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہاہے کہ نصیر آباد کے علاقے چھتر میں سونواہ کے مقام پر 132 کے وی بجلی کے تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا اور آج صبح کھمبوں کی مرمت کے لئے آنے والے ٹیم کے حفاظت پر مامورفورسزکی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چھ کے قریب زخمی ہوئے دھماکے میں فورسز کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close