فورسز کی گاڑی پر حملہ کر کے تمام اہلکاروں کو ہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کل رات سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک اور تجابان کے درمیان ہپتاری ندی میں پاکستانی فوج کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کرکے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں پاکستانی فوج کا گشت، کیمپ اور چوکیاں نام نہاد ترقی اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک ) منصوبے کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہیں۔ جہاں فوجی آپریشن کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کونقل مکانی پر مجبور کیا گیاہے۔ اور ہزاروں افراد کو اُٹھا کر لاپتہ کیا گیا ہے، جبکہ سینکڑوں لاشیں پھینکی گئی ہیں۔ اس طرح یہ منصوبہ آغاز ہی میں بلوچ نسل کشی کا سبب بن گیا ہے۔ جس کیخلاف ہر طرح مزاحمت جاری رہی گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker