کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ،چار اہلکار زخمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گاڑی کے پل کے قریب پہنچتے ہی دھماکا ہوگیا جس میں زخمی ہونے والے ٰایف سی اہلکاروں کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close