بی ایل ایف نے اپنے ساتھی خالد عرف گہرام کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ بدھ کے روز سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی آرمی کی زرین بگ کیمپ پر دو اطراف سے بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے انکوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ معمول کے مطابق قابض فوج نے اپنی شکست چھپانے کیلئے مزن بند و دیگر علاقوں میں عام آبادی میں آپریشن شروع کرکے لوگوں کو حراساں کیا۔ منگل کو کیچ ہی کے علاقے گومازی میں دومختلف اسنائپر حملوں میں دو پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ ایک حملہ گومازی کیمپ کی چوکی پر کیا گیا جبکہ دوسرا ملانٹ چوکی پر کیا گیا۔ گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کیچ کے علاقے آبسر میں 25 جولائی کو فائرنگ کرکے بی ایل ایف کے منحرف ساتھی خالد عرف گہرام کو ہلاک کیا۔ وہ بی ایل ایف سے منسلک رہنے کے بعد ریاست کے سامنے سرنڈر ہوگئے تھے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close