کلبر،زامران اور گردنواع میں آپریشن شدت سے جاری

تمپ بیورورپورٹ(ریپبلکن نیوز) تمپ کے علاقے کلبر، زامران اور گردونواع میں جاری فوجی آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے جس میں فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر جدید ہتیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کل بھی پاکستانی پیراملٹری فورسز (فرنٹئر کور) نے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔جبکہ آج پاکستانی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کلبر ، زامران اور گردونواع کے علاقوں میں شدید شیلنگ کرتے ہوئے کئی مال و مویشیوں کو نقصانات پہنچایا ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایران سے مند ڈیزل لے جانے والے گاڑیوں پر شیلنگ کرتے ہوئے گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔ حملے میں گاڑیاں جھل کر خاک ہو گئے ہیں جس میں سوار لوگوں کے ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی فورسز نے دورانِ آپریشن زہریلی گیسوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا ہے۔
ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق کلبر کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں جدید ہتیاروں کا استعمال کیا گیا ہے لیکن ان جھڑپوں میں ہونے والی نقصانات کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوسکی ہیں۔کیونکہ مذکورہ علاقے فورسز کے مکمل محاصرے میں ہیں۔آخری اطلاعات کے مطابق فورسز کے کافلے رودبن کی جانب واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close