بی آر پی کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے آگاہی مہم تیسرے روز بھی جاری رہا

BRP-جنیوا (ریپبلکن نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کا آگاہی مہم دوسرے روز بھی اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے جاری رہاجس میں پارٹی کے مر کزی ترجمان شیرمحمد بگٹیاور بی آر پی میڈیا سیل کے انچارج شاہ نواز بگٹی بھی موجود تھے.

یاد رہے کہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے آگاہی مہم کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ اجلاس جاری ہے ۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے نمائندے اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس میں آنے والوں کو بلوچستان میں ہونے والے ریاستی ظلم و جبر ، بلوچ سیاسی کارکنوں کی ماورائے عدالت اغواء و قتل کے بارے میں معلومات فرائم کر رہے ہیں۔بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مطابق تین دنوں میں ایک ہزار کے قریب پمفلٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے آگاہی مہم کے دوران سوشل میڈیا میں آن لائن کمپین بھی جاری رہی جس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی فرائم کی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close