لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ورلڈ سندھی کانگریس کی جانب سے لندن میں احتجاجی مظاہرہ

لندن(ریپبلکن نیوز) ورلڈ سندھی کانگریس کی جانب سے سندھ کے گمشدہ قومپرست کارکنان کی آزادی کے لیئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح برطانیہ کے شہر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آفس کے سامنے ورلڈ سندھی کانگریس کی جانب سے  ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی رہنمائی لکھو لوہانہ،  ہدایت بھٹو اور دیگر نے کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے سندھ کے درجنوں سیاسی سماجی اور قومپرست کارکنان کو اٹھاکر گم کردیا ہے ، جن کی آازدی کی لیئے بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ سندھی قومپرست کارکنان کو رہا کیاجائے۔

اس موقع پر ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج میں ریاستی اداروں کی جانب سے مسنگ پرسنس کی بیٹیوں کے اوپر حملہ اور تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس مسئلے پر آواز اٹھانے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close