بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

blfکوئٹہ(ری پبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ بلوچ سرمچاروں نے جمعہ کے روز بالگتر اور ہوشاپ کے درمیان فورسز کی ریسو چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کیا یہ چیک پوسٹ گوادر کاشغر روڈ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او کی حفاظت کیلئے بنائی گئی ہے جمعہ کی صبح بالگتر میں ہیلی کاپٹروں کی نچلی پرواز کو سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے واپس جانے پر مجبور کیا جس کے بعد فورسز نے عام آبادی پر یلغار کرکے لوگوں پر فائرنگ اور تشدد کیا اور کئی لوگوں کو اغواء کیا فائرنگ سے بلوچ 2 بلوچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر فورسز پر حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close