بلو چ ری پبلکن پارٹی کے جرمنی چیپٹر کے صدر جواد محمد کی جر من رکن پارلیمنٹ سے ملاقات۔

gERMANYجر منی ( ری پبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ پارٹی کے جرمنی میں صدر جواد محمد بلوچ نے جرمنی کے حکمراں جماعت کے رہنماء اور رکن جرمن پارلیمنٹ ماران ویڈٹ سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں آگاہی دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد محمد نے جرمن رہنماء سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کے سنگین صورت حال اور خاص طورپر ریاستی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاء کیا۔جبکہ افغانستان اور دیگر ممالک میں دربدر بلوچ مہاجرین کی صورت حال اور انہیں نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی جرمن رکن پارلیمنٹ کو آگاہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمن رہنما ء سے بی آر پی کے نمائندے کی ملاقات بہت مثبت رہی۔ جرمن رہنما نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر ان کی پہلے سے نظر ہے اور انھونے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس مسئلے کو جرمن پارلیمنٹ میں اُٹھائینگے اورجرمن حکومتی نمائدگان کو بلوچستان پر ایک واضح پالیسی مرتب کرنے کیلئے سفارشات پیش کرینگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close