بلیدہ و ڈیرہ بگٹی سے ستر سالہ بزرگ سمیت تین افراد فورسز کے ہاتھوں اغوا

(ریپبلکن نیوز) بلیدہ اور ڈیرہ بگٹی سے ریاستی فورسز نے تین افراد کو اغوا کر کے لاپتہ کردیا ہےتفصیلات کے مطابق ریاستی فورسز نے گزشتہ روز بلیدہ کے علاقے کوچہ جاتی میں آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت رودین ولد بشام اور داد جان ولد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیڑی کے مقام پر فورسز نے آپریشن کے دوران ایک بزگ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کی عمر ستر سال اور نام اختران بگٹی بتایا گیا ہے جس کو فورسز نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close