سوئی؛ پی پی ایل کے ریٹائرشدہ ملازمین کے بچوں کا تین ماہ سے اجتجاج جاری

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) سوئی میں ریٹائر ملازمین کے بچوں کا احتجاج جاری، نمائدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پی پی ایل کمپنی کے ریٹائر اور فوت شدہ ملازمین کے بچے پچھلے تین ماہ سے پی پی ایل کے گیٹ نمبر دو پر احتجاج پر بیٹھے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں یاد رہے کہ ڈاڈائے بلوچ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے دور میں ان کی دباو کی وجہ سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے مقامی ملازمین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جسے (سن کوٹہ) کہا جاتا ہے جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پی پی ایل اپنے مقامی ملازمین کی نوکریاں ان کے فوت ہوجانے یا پھر ریٹائر ہونے کی صورت میں ان کے بچوں کے نام کردینگے۔ شہید نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد پی پی ایل نے اپنے معاہدے سے انحراف کرلیا ہے اور اب انتظامیہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کے بچے پچھلے تین مہینوں سے سوئی میں پی پی ایل فینس کےگیٹ نمبر دو پر احتجاج پر بیٹھے ہیں تاہم ابھی تک ان کی سنوائی نہیں ہوئی ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close