قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں پر 82 ایم ایم سے حملہ کرکے متعدد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سانگان میں قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں اور ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سانگان میں قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹوں پر 82 ایم ایم اور راکٹ لانچروں سے شدید حملہ کرتے ہوئے قابض فورسز کے متعدد اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ جبکہ حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولان میں بجلی کے تین بڑے کھمبے دھماکوں سے تباہ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈیگاری میں ریاستی مخبر قاسم محمد شہی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔  جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close