مند سے دو بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) تحصیل مند سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء دو بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند سے ستمبر اور جولائی کو دوران فوجی کاروائی اغواء کیے گئے دو بلوچ فرزندوں کو قابض پاکستانی فورسز نے رہا کردیا ہے۔ دونوں افراد کو مند کے علاقے گواک سے دوران فوجی کاروائی غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

 بازیاب ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عبداللہ ولد محمد اور واجو روزی ولد داد کریم سے ہوگئی ہے۔ جبکہ عبداللہ بلوچ کو قابض فورسز نے 20 ستمبر 2017 کو مند کے علاقے گواک سے اغواء کیا تھا۔اور واجو کو جولائی 2017 کو گواک سے اغواء کیا گیا تھا۔ دونوں افراد رہائی پانے کے بعد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close