ضلع پنجگور سے قابض پاکستانی فورسز نے دس افراد کو اغواء کرلیا

تمام افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور سے قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے دس افراد کو اغواء کرلیا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی میڈیا سیل پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قبضہ گیر فورسز نے بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور کے علاقے گچگ سے دس افراد کو جبری طور پر گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جنہیں بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مغویان کی شناخت غلام سرور ولد لال خان، لال جان ولد غلام سرور، مسلم ولد غلام سرور، ظہیر ولد شکاری عبدالرحمن، مومن ولد شکاری عبدالرحمن، نثار ولد عبد العزیز، عاضم ولد غمانی، منیر ولد دین محمد، نظام ولد ولی محمد اور نور احمد ولد موسی سے ہوگئی ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close