ایران اپنے بیلیسٹک میزائلوں کی رینج یورپ تک بڑا سکتی ہے

تہران(ریپبلکن نیوز)  ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر ببانگِ دہل اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پرگرام کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ہفتے کے روز یورپ کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تہران کو خطرہ ہوا تو ایران اپنے میزائلوں کی پہنچ دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بڑھا دے گا۔

یورپ کو واضح دھمکی میں سلامی کا کہنا تھا کہ "ابھی تک ہم محسوس کرتے ہیں کہ یورپ کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ البتہ اگر یورپ نے خود کو خطرے میں بدلنا چاہا تو ہم اپنے میزائلوں کی پہنچ میں اضافہ کر دیں گے”۔

یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی دو ہزار کلومیٹر کی پہنچ کے ذریعے خطے میں امریکا کے زیاد تر مفاد اور افواج کو نشانے پر لیا جا سکتا ہے لہذا ایران کو اس کی پہنچ میں اضافے کی ضرورت نہیں۔ جعفری نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی پہنچ کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے احکامات کے ساتھ جوڑا تھا۔

ادھر فرانس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے تہران کے ساتھ "فیصلہ کن” بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close