کلبر آپریشن میں جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے بمباری

کوہٹہ ،بیورورپورٹ(ریپبلکن نیوز) تمپ کے پہاڑی سلسلے کلبر میں پاکستانی فورسز نے الصبح آپریشن کا آغاز کیاتھا جو شام ڈھلنے تک جاری رہا، علاقائی زرائع نے ریپبلکن نیوز کو بتایا کہ کلبر میں جاری فوجی آپریشن میں جیٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں اور وقفے وقفے سے مسلسل پہاڑی دامن پر بم برسا رہے ہیں اور ہیلی کاپٹروں کے زریعوں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔ زرئع کا کہنا ہے کہ کلبر کے پالہ ارفی سلسلے کو زمینی فوجی دستوں نے تربت اور مند سے دو طرفہ گھیرے میں لے رکھا ہے ۔کلبر میں بعض مقامات پر بلوچ سرمچاروں اور قابض افواج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا شدید استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ زامران کے علاقے دشتوک اور گرد نواح میں ہیلی کاپٹر مسلسل پروازیں کررہے ہیں زامران اور تمپ کے مالدار، خانہ بدوش اور مقامی افراد میں شدید خوف و حراس کا ماحول پایا جاتا ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close