ممتاز سماجی کارکن کامریڈ واحد بلوچ اغواء

کراچی(ریپبلکن نیوز) ممتاز سماجی کارکن اور ماہنامہ لبزانک حب بلوچی کے ایڈیٹر کامریڈ عبدالواحد بلوچ کومنگل کی شام نہ معلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔اطلاعات کے مطابق کامریڈ واحد بلوچ اپنے ایک دوست صابر ناگمان کے ہمراہ عمر کوٹ سے کراچی آرہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب نہ معلوم مسلح افراد نے کامریڈ واحد اور صابر ناگمان کو اغواء کر لیا۔بعد ازاں صابر ناگمان کو رہا کر دیا گیا جبکہ کامریڈ واحد تا حال لاپتہ ہے۔یاد رہے کہ کامریڈ واحد سید ریفرنس لائبریری کے انچار بھی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close