فری بلوچستان موومنٹ کا لانگ مارچ 11ویں روز میں داخل

جرمنی(ریپبلکن نیوز) جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیراہتمام لانگ مارچ 11ویں روز میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے 16جولائی کو شروع کی گئی فری بلوچستان موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری لانگ مارچ آج 11ویں روز بھی جاری رہی۔ مارچ کے شرکاء آج جرمنی کے شہرstadthagen پہنچ گئے ہیں جہاں پہ ایک احتجاجی مظاہر ہ بھی گیا۔
فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ کے شرکاء نے پورپ میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پہ اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کے عوام کی دکھ و تکالیف کو اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ بلوچ قوم خود گزشتہ 68سالوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے ۔ جہاں پہ ایک طرف بلوچ سرزمین پہ قبضہ کیا گیا وہی دوسری طرف بڑے پیمانے پر بلوچ قوم کی نسل کشی اوروسائل کی لوٹ مار بھی جاری ہے۔
لانگ مارچ کے شرکاء نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پہ اپنی آواز بلند کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close