بلوچ ریپبلکن آرمی نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے عوزمان میں چاکر کہور کے قریب قابض فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں کنواں نمبر اٹھارہ کے قریب فورسز کے گشت کرنے والے اہلکاروں پر گھات لگا کر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس سے فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہماری کاروائیاں ایک آزاد وخودمختیار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close