دنیا بھرمیں بغیر انٹر نیٹ کے چیٹ ایپلی کیشنز استعمال کریں

Chatsimاٹلی (ریپبلکن نیوز) آج کل ہماری ساری بات چیت چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر وقت انٹرنیٹ موجود رہے۔ چاہے اس کے لیے ہم وائی فائی سے کنیکٹ رہیں یا ڈیٹا استعمال کرنا پڑے۔

چیٹ ایپلی کیشنز کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اٹلی کی ایک کمپنی نے ایسی سم تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ کئی چیٹ ایپلی کیشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی وائی فائی اور موبائل ڈیٹا کی جھنجٹ سے نجات مل جاتی ہے۔ بس فون میں یہ سم موجود ہو تو چیٹ ایپلی کیشنز فوراً چلنا شروع کر دیں گی۔

اس سم کو ’’چیٹ سم‘‘ (ChatSim) کا نام دیا گیا ہے اس سے قبل یہ ’’وٹ سم‘‘ کے نام سے موجود تھی جس میں صرف وٹس ایپ استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اب آپ وٹس ایپ کے علاوہ فیس بک مسینجر، وی چیٹ، لائن، کیو کیو اور دیگر اس طرح ایپلی کیشنز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ ایک گلوبل سم ہے جس کی سالانہ فیس ادا کرنے کے بعد آپ پورا سال آرام سے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ تاہم یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ کون سا پلان خریدتے ہیں اور اس کے تحت آپ کو کتنے پیغامات بھیجنے کی اجازت ہے۔ –

مزید خبریں اسی بارے میں

Close