بی آر پی کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے آگاہی مہم دوسرے روز بھی جاری رہا

BRP-CAMPAIGNجنیوا (ریپبلکن نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کا آگاہی مہم دوسرے روز بھی اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے جاری رہاجس میں پارٹی کے مر کزی ترجمان شیرمحمد بگٹی بھی موجود تھے ۔ بی آر پی کے مر کزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے مہم کے دوران ٹویٹر میں جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تمام آزادی پسند دوستوں، صحافی حضرات اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے جاری ٹویٹر میں آن لائن مہم میں حصہ لیکر بلوچستان میں جاری ریاستی درندگی کو اجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ

دیں۔
اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے آگاہی مہم کے دوران سوشل میڈیا میں بی آر پی اور بی آر ایس او کے سر گرم کارکنوں اور آزادی پسند حلقوں سمیت انسان دوست افراد نے آن لائن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ٹویٹر میں آن لائن مہم کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فوج کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close