مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 8 فوجی ہلاک

Kashmir-attackسری نگر(ریپبلکن نیوز) پولیس کے مطابق سی آر پی ایف کی 6 گاڑیوں پر مشتمل  قافلہ جنوبی کشمیر کے ایک ٹریننگ مرکز سے سری نگر کی طرف آرہا تھا کہ پام پورہ کے قریب ایک کار سے 2 مسلح حملہ آوروں نے قافلے میں شامل ایک بس پرفائرنگ کی۔ فائرنگ سے بس کے اگلے 2 ٹائر پھٹ گئے جس کے بعد حملہ آوروں نے بس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہاں موجود سی آر پی ایف کے ہی گشتی دستے نے ان پر فائرنگ کرکے انھیں ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 8 فورسز اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل نیلین پربھات نے الزام لگایا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور دونوں حملہ آور پاکستانی شہری تھے۔ لشکر طیبہ کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں اعتراف کیا کہ تنظیم کے 2 فدائی حملہ آور اس حملہ میں مارے گئے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں13 سی آر پی ایف اہلکاروں کوہلاک کیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close