بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف بی این ایم کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں 28 مئی 1998 کو ہونے والے پانچ ایٹمی دھماکوں کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکنان کی جانب سے آج بروز ہفتہ جرمنی کے شہر گوٹنگن میں میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جارہی ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے جاری اس ریلی و احتجاج کا مقصد بلوچستان میں میں ایٹمی دھماکوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور نقصانات کے بارے میں دنیا کو آگاہی فرائم کرنا ہے۔

28 مئی کو قابض پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکوں کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد مذکورہ علاقوں کے مکین مختلف موذی بیماریوں میں مبتلہ ہیں۔ اور دھماکوں کے اثرات موجودہ دن تک برقرار ہیں۔

بلوچ قوم ہر سال 28 مئی کو یومِ سیاہ کے طورپر مناکر ان ایٹمی دھماکوں اور پاکستانی ریاست سے نفرت کا بھرپور اظہار کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close