ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ مزاحمتکاروں میں جھڑپ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اُس وقت جھڑپ ہوئی جب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بلوچ مزاحمتکاروں کے زیرِ استعمال گاڑی کو پہاڑی سلسلے سے نکالنے کے بعد کوہاڑ فوجی کیمپ لے جارہے تھے۔

جھڑپ کوہاڑ قلاتک کے نزدیک شروع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے گاڑی چھوڑکر فرار ہوگئے، حملے کے بعد فورسز علاقے میں پہنچ گئے۔ زخمی یا ہلاکتوں کے بارے میں حتمی حال اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button