کولواہ میں فوجی آپریشن،سرمچار اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں، پورا گاؤں نظرآتش

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) کولواہ میں آج علی الصبح سے جاری قابض پاکستانی فوج کا آپریشن شام گئے تک جاری رہا، دہشتگرد فوجی اہلکاروں نے ایک گاؤں کے تمام گھروں کو جلا کر راکھ کردیا۔

ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج صبح سے جاری فوجی آپریشن شام تک جاری رہا جس میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گاؤں کے تمام گھروں کو جلا ڈالا۔ جبکہ اس دوران بلوچ سرمچاروں اور قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے میں شیلنگ بھی کیں ہیں۔

قبضہ گیر پاکستانی فورسز کولواہ کے علاقوں پارگ شاپکول اور تنزلہ میں سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ داخل ہوا جس میں انہیں ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close