بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز مغرب کو سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ گچک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے۔ اس سے پہلے ایک حملہ آپریشن کیلئے جاتے ہوئے فوج پر کیا گیا تھا ، دو اور حملے دوران آپریشن نہتے شہریوں کے دفاع میں کیا گیاتھا۔ چوتھا حملہ مغرب کو واپسی پر کوروکڈ کے مقام پر کیاگیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی وماکی نقصان پہنچا ہے۔بدھ کے روز شاپک دشتری کہن پُل میں پاکستانی فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔منگل کے روز مشکے گجلی میں اس وقت ایک فوجی اہلکار کو اسناپئر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جب بارش کے بعد فوجی اہلکار چوکی سے باہر نکلے تھے۔گہرام بلوچ نے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close