تمپ میں قائم قابض فوج کے کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بی آر اے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) نے تمپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا دفاتر فون کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی تنظیم سے وابستہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

سرباز نے کہا ہے کہ حملے کے بعد قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے سرمچاروں کا تعاقب کیا جسے  گوریلہ حکمتِ عملی کے تحت سرمچاروں نے ناکام کردیا اور فورسز پر حملہ کرتے ہوئے فورسز کو مالی اور جانی نقصانات سے دوچار کردیا۔ جبکہ بی آر اے کے سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ انکی تنظیم ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک قابض قوتوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے بلوچ سرزمین کی دفاع کریگی۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close