پاکستان میں فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل نیٹ ورکس بند

مظاہرین کے پروپیکینڈے کو روکنے کے لیےٹی چینلز بھی بند کیے گئے ہیں

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز)  پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب کی انٹرنیٹ براوزر کے ذریعے رسائی بند کر دی گئی ہیں، تاہم موبائل کے ذریعے یہ سروس فی الحال کام کر رہی ہے۔

بظاہر اس فوری اقدام کی وجہ اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن معلوم ہوتا ہے کہ جہاں پر احتجاجی مظاہرین کی قیادت چینلز کی براہ راست کوریج پر پابندی اور کیبل سروس کی بندش کے بعد اپنے پیغامات کی ترسیل کے لئے سوشل میڈیا لائیو فیچرز کو استعمال کر رہی تھی۔

ماضی میں توہین رسالت پر مبنی مواد کی وجہ سے یو ٹیوب کئی ماہ تک پاکستان میں بند رہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close