گوادر: ایف ڈبلیو اہلکاروں پر حملہ، ایک ہلاک پانچ شدید زخمی

فائرنگ کا واقعہ گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ کے درمیان بڈوک کے مقام پیش آیا

گوادر (ریپبلکن نیوز) گوادر میں ایف ڈبیلیوں کے کیمپ فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ کے درمیان بڈوک کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیوں کی کیمپ اور ان کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار فرمان جاں ہلاک جبکہ ایف سی سپلائی صدام، اکبر ولد صادق سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگ پنجاب، کاشف ولد جاوید ،حسن ولد لیاقت، شمسون ولدجلال ساکنان ساہیوال پنجاب  شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر پسنی منتقل کیاگیا۔ تمام زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close