کردستان کے آزادی ریفرینڈم کے نتائج معطل

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز)عراق کے شمالی صوبہ کردستان کی حکومت نے آج بدھ کو ایک بیان میں صوبائی خود مختاری کے حوالے سے منعقدہ ریفرینڈم کے نتائج معطل کرتے ہوئے بغداد سے لڑائی کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرد حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان جو کہ سابقہ موقف سے مختلف ہے، میں کہا گیا ہے کہ اربیل اور بغداد لڑائی کے بجائے فائر بندی کریں۔ کرد فوج پیشمرگہ اور عراق کی وفاقی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری تمام فوجی کارروائیاں روک دی جائیں۔ ستمبر کے آخر میں ہونے والے آزادی ریفرینڈم کے نتائج معطل کرنے کے بعد عراقی دستور کی روشنی میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں آپس میں بات چیت کا آغاز کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close