فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کی شبے میں 42 صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری 

استنبول (ریپبلکن نیوز) ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پروسیکیوٹر نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں 42 صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں تاہم کسی بھی صحافی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں.   

دوسری جانب پولیس نے استنبول میں آرمی  ملٹری اکیڈمی سے 40 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے،گرفتار افراد میں سے ایک خاتون پائلٹ  کریمی قماس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ہیلی کاپٹر کو باغیوں کے کہنے پر بیسکتاس فٹبال اسٹیڈیم میں اتارنا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل لندن نے ناکام بغاوت کے بعد گرفتار ہونے والوں پر بدترین تشدد کا الزام عائد کیا ہے جس کی ترک حکام نے سختی سے تردید کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close