اورماڑہ اور دشت سے بدنام زمانہ پاکستانی فورسز کے قید سے دو بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت اور ساحلی شہر گوادر کے علاقے اورماڑہ سے دو بلوچ فرزند بدنام زمانہ پاکستانی فورسز کے قید سے آزاد ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں جتانی بازار سے 16 مئی 2018 کو جبری طورپر لاپتہ ستر سالہ شخص یار محمد ولد اسحاق بازیاب ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے 25 اپریل 2018 کو ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا شخص یوسف ولد سئیکی سکنہ پیدارک بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button