گوگل نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن متعارف کرا دی

589کیلیفورنیا(ریپبلکن نیوز) گوگل نے اپنی نئی میسیجنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس میں چیٹ، گوگل سرچنگ، میڈیا شیئرنگ جیسی تمام سہولیات ایک ساتھ موجود ہوں گی۔
گوگل نے واٹس ایپ کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔ اسپیسز نامی اس ایپلی کیشن میں خصوصی طور پر گروپ چیٹنگ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ گروپس بنا کر دوسروں کو ان میں شامل ہونے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں گوگل نے اپنی تمام اہم سروسز کو اکٹھا فراہم کیا ہے تاکہ صارفین کو دوسری ایپلی کیشن کی ضرورت نہ رہے۔
مثلاً اگر آپ کو کوئی ویب پیج گروپ میں بھیجنا ہے یا انٹرنیٹ سے کوئی تصویر تلاش کرکے پوسٹ کرنی ہے تو اسی ایپلی کیشن سے تلاش کریں اور فوراً اپنے مطلوبہ گروپ میں بھیج دیں۔ گوگل اسپیسز ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے مفت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سروس ویب سائٹ کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔ یعنی آپ اسے اسمارٹ فون کی بجائے آن لائن بھی اپنے گوگل اکاؤنٹ سے استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close