ڈیرہ بگٹی میں فورسز کا آپریشن و جھڑپیں خاتون اور اہلکاروں سمیت 17 ہلاک

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے آوچ میں پاکستانی فورسز کا آپریش جاری، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں اُوچ، درینجن اور گرد و نوح میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس میں اب تک خاتون سمیت تین افراد شہید جبکہ متعدد کو ریاستی اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے۔ ہلاک شدگان میں خیرجان بگٹی، دلمراد بگٹی، اور حلیمہ بگٹی شامل ہے جبکہ آپریشن میں شریک فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان مختلف مقامات پر شدید لڑائی کی اطلاعات بھی ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک سرمچار شہید جبکہ 14 سے زائد اہلکاروں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker