ترک فضائیہ کی کرد باغیوں پر بمباری ، 24ہلاک

انقرہ(ریپبلکن نیوز) ترک فضائیہ نے باغی گروپ کردستان ورکر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق اور شمال مشرق میں شام میں سرگرم باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک حکام کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی ملک دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ وہ ہتھیار، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دہشت گرد بھی ترکی بھیجتے ہیں، فضائی حملے سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے آئی ایس آئی ایل کے لیے لڑنے والی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے ترکی میں آئے دن حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے جب کہ ترکی اور مغربی ممالک کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close