ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون سمیت 6 بچے جاں بحق

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دومڑ کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی و گردنواح میں شدید بارش ہوئی بارش کی وجہ سے زندہ پیر کے علاقے کلی سید آباد میں لینڈسلائڈینگ کی وجہ سے کبیر شاہ نامی شخص کا ایک کمرہ مکمل طور پر ملبے تلے دب گئی جسکے نتیجے میں کبیر شاہ کی اہلیہ بی بی شہزادی اسکے بچے قدیر شاہ،بصیر شاہ ،ایوب شاہ ،نصیب بی بی اور بی بی حجرہ ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک 2 سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئیں ہے۔

واقعے کے بعد لیویز اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کرکے ملبے تلے دب جانے والے تمام افراد کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال ہرنائی منتقل کردی ۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عامر اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.ایک ہی گھر سے 6جنازے اکٹھے اٹھنے پر پورا علاقہ غمزدہ تھی ۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے متاثرہ خاندان کو ٹینٹ ,خیمے کمبل اور اشیا خوردونوش فوری طور پر فراہم کردی ہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button