ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن جاری، سینکڑوں مویشی فورسز کے اہلکار لوٹ کر لے گئے۔

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن و چھاپے 

تفصیلات کے مطابق آج صبح سے پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سنگسیلہ، گوڑی اور سیاہ آف کے مقامات پر عام آبادیوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے 

زرائع کے مطابق اس آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پچاس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل زمینی فوج کا دستوں نے علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ 

اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کے متعدد گھروں کو نظر آتش کردیا گیا ہے جبکہ چرواہوں اور خانہ بدوشوں کے سینکڑوں مال مویشی بھی ریاستی فورسز کے اہلکار لوٹ کر لے گئے ہیں۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button