بلوچ ریپبلکن آرمی نے قابض فوج کے دو اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان بھر میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوجیوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ انکے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں پاکستانی فوجیوں کے ایک پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا  نشانہ بںایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں قابض فورسز پر حملہ

حملے میں قبضہ گیر  پاکستانی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی مسلح کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close