ڈیرہ بگٹی کے انجینئرز نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قدرتی گیس اور دیگر معدنیات سے مالامال بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے بے روزگار انجینئروں نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے بے روزگار انجینئروں کے نمائندے پیٹرولیم انجینئر شیر زمان بگٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی 1952 سے پورے ملک کو گیس فرائم کررہی ہے جس سے ملکی معیشت کو بے انتہاء فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ لیکن ڈیرہ بگٹی کے پڑھے لکھے نوجوان روزگار کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک

شیر زمان بگٹی نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا کہ او جی ڈی سی ایل میں ہونے والی  بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جو ڈیرہ بگٹی کے پڑھے لکھے افراد اور مقامی انجینئروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے اگر او جی ڈی سی ایل کمپنی نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائی تو ہم اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب میں دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close