ضلع کیچ کے تحصیل دشت اور ساحلی شہرگوادر سےتین بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے تین بلوچ مغویوں کو رہا کردیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے پانچ اکتوبر کو فورسز نے اسحاق ولد ماسٹر عیسیٰ کو اغواء کیا تھا جسے بروز ہفتہ گوادر میں رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:درچکو میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ

زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے جان محمد بازار سے اغواء کیے گئے دو بلوچ فرزندوں کو بھی رہا کردیا ہے۔ پاکستانی فورسز نے حمید ولد رشید اور لیاقت ولد بیت اللہ کو دشت کے علاقے جان محمد بازار سے دوران ایک فوجی کارروائی اغواء کیا تھا جنہیں بروز ہفتہ رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں افراد کو 20 اگست 2017 کو اغواء کیا گیا تھا جنہیں طویل مدت غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے بعد بالآخر رہا کردیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close