سیلفی کی جنونی لڑکی 17ویں منزل سے گر کر ہلاک

ماسکو(ریپبلکن نیوز)  روس میں سیلفی کے جنون میں بارہ سالہ لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سالہ اوسانکا بی پرم شہر میں سترھویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی ریلنگ پر بیٹھی سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی، وہ اس میں کامیاب بھی رہی، تصویر اپنی ایک دوست کو بھجوا بھی دی لیکن پھر توازن کھو بیٹھی اور نیچے جا گری۔ اوسانکا کی دوست نے تصویر موصول ہونے پر خطرناک جگہ دیکھی تو اوسانکا کو فون کیا لیکن جواب نہ ملنے پر تصویر اس کی ماں کو بھیج دی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ روس میں سیلفی سے متعلق کئی ہلاکتوں کے بعد گذشتہ برس حکومت نے اس بارے میں آگہی کی مہم شروع کی تھی۔ گزشتہ سال ایک 17 سالہ روسی نوجوان نو منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close