چین کے صوبے شانزی میں دھماکے سے 7افراد ہلاک

بیجنگ(ریپبلکن نیوز)  چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کی فوجو کاؤنٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بعض عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ دھماکے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ امدادی کام تاحال جاری ہیں۔ چین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب شن من ٹاؤن میں واقع ایک ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک عمارت میں غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم اس کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی۔ جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اطراف کی عمارتوں اور ہسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 95 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جو کہ تاحال جاری ہیں۔ بہت سی کاریں بھی تباہ ہو گئیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker