کردستان میں 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم غیر آئینی ہے۔ عراق

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) امریکا نے ایک مرتبہ پھر عراقی کردستان میں 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم کو مسترد کرنے کے حوالے سے اپنا موقف دُہرایا ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے زور دیا کہ ان کا ملک عراق کی وحدت برقرار رکھنے کے واسطے حالیہ تمام اقدامات پر عراقی حکومت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب العبادی نے بھی مذکورہ ریفرنڈم کے غیر آئینی ہونے کے حوالے سے اپنی حکومت کا موقف باور کرایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سماجی امن و امان کو متزلزل ہونے اور ملک کی یک جہتی کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام مطلوبہ قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کردستان حکومت کے غیر آئینی فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close