بی آر اے نے کولواہ میں فورسز و پنجگور میں پولنگ اسٹیشنون پر حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جبکہ گزشتہ روز ہی ہمارے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں پنجگور کے علاقے وشبود میں گوٹھ بہادر کے مقام پر دو سکولوں میں قائم سیکیورٹی فورسز کے چوکیوں پر دستی بمبوں سے حملہ کردیا جس سےعمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

ادھر تمپ ایف سی کیمپ کو ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہےانھون نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close