پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ مستقل رکن بن گیا

Pakistanتاشقند( ریپبلکن نیوز)  پاکستان یورو ایشین سیاسی، اقتصادی اور ملٹری آرگنائزیشن شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ مستقل رکن بن گیا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرائط کی یادداشت پر دستخط کئے، بھارت نے بھی شرائط کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

چین، روس، قازقستان، کرغیزستان، ازبکستان اور تاجکستان سمیت رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بھارت کیلئے شرائط کی یادداشت وضع کی تھی۔

پاکستان کی رکنیت کے روس کیساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون اور چین کیساتھ بڑے کمیونی کیشن منصوبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایس سی او پاکستان کو خطے میں مستحکم پوزیشن اور چین، روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے وسائل تک رسائی فراہم کرے گی۔ اے پی پی

مزید خبریں اسی بارے میں

Close