یونائٹڈ بلوچ آرمی نے کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

UBA01کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) یونائٹیڈ بلوچ آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ،مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر بم دھماکہ کرکے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اورخفیہ اداروں کے اہلکار اور ریاست کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا حملے میں فورسز کے اہلکار اور ریاست کے سہولت کار ہلاک و زخمی ہوئے حملہ بلوچستان میں جاری فورسز کی کارروائیوں میں بے گناہ بلو چوں کو شہید اور لاپتہ کر نے کے رد عمل میں کیا گیا یو بی اے عوام کو تنبیہ کر تی ہے کہ عوام فورسزکے اہلکاروں ریاست کے سہولت کاروں سرکاری املاک سے دور رہیں ٹرینوں میں سفر نہ کرے بلوچ کش پالیسیوں کا حصہ نہ بننے یو بی اے بلوچستان میں سڑکوں پر کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بھی تنبیہ کر تی ہے کہ وہ تعمیراتی سڑکوں پر کام نہ کریں بلوچ سر مچاروں ان پر کبھی بھی حملہ کر سکتے ہیں جبکہ ہمارے سرمچاروں نے 13 جون کی شام کوہلو کے علاقے کا ہان میں فورسز پر راکٹوں سے حملے کیاترجمان نے کہاکہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close